پاکستان کی جانب سے رہا کردہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی پوسٹنگ تبدیل

پاکستان کی جانب سے رہا کیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی پوسٹنگ سرینگر ایئر بیس سے ہٹا دی گئی۔بھارتی میڈیاکے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سےپائلٹ ابھی نندن کی دوسری جگہ پوسٹنگ کی گئی ہے، ابھی نندن کی نئی تعیناتی پاکستانی سرحد کے ساتھ مغربی سیکٹر میں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارت کا مگ 21 طیارہ گرائے جانے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستان میں گرفتار ہوا تھاجس کے بعد پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا تھا۔ابھی نندن دوران قید پاکستانی فوج کےحسن سلوک سےکافی متاثرہواتھا،اس نے پاک فوج کو انتہائی پیشہ وارانہ قراردیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.