گگلی ماسٹر عبدالقادر کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا

0
گگلی ماسٹر عبدالقادر 15ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ،،اپنوں میں باؤ جی کے نام سے موسوم عبدالقادر دلکش شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے 1977ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور پھر ایسی شاندار کرکٹ کھیلی کہ شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے۔
1970ء اور 1980ء کی دہائی میں لیگ سپن بولنگ کو ایک مرتبہ پھر سے زندہ کرنے کا سہرا بھی عبدالقادر کے سر ہی جاتا ہے۔ عبدالقادر کے بولنگ کرانے کا انداز جتنا انوکھا تھا اتنا ہی وہ تباہ کن بھی تھا۔ ان کی گگلی اور فلپر نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پریشان کیے رکھا اور دنیا کے بہترین بلے باز بھی ان کی بولنگ کے معترف تھے۔
عبدالقادر نے اپنے کیریئر کے دوران 67 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 236 وکٹیں لیں۔ ان کی بہترین بولنگ بھی انگلینڈ ہی کے خلاف تھی جس میں انہوں نے 1987ء میں ایک ٹیسٹ میچ میں 65 رنز دے کر نو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کے شعبے میں یہ ریکارڈ ابھی تک کوئی دوسرا بولر توڑ نہیں سکا۔ اس کے علاوہ عبدالقادر نے 104 ایک روزہ میچوں میں 132 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
عبدالقادر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر بھی رہے ۔ پاکستان کرکٹ کا یہ درخشاں ستارہ ایک برس قبل 6 ستمبر کو 63 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا لیکن کرکٹ کی تاریخ ان کے تذکرے کے بغیر ادھوری رہے گی ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: