پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

دورہ جنوبی افریقا کے آغاز پر ہی پاکستانی شاہینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،،،پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عباس اور شاداب خان کے ری ہیب کے عمل کے دوران کوئی بہتری نہیں آئی جس کے باعث محمد عباس باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ محمد عباس کندھے اور شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہیں اور دونوں کھلاڑی تین روزہ پریکٹس میچ میں بھی ایکشن میں نہیں تھے۔ پی سی بی میڈیکل بورڈ کے مطابق شاداب خان کے بھی مکمل فٹ ہونے میں ابھی وقت درکار ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سینچوریں میں شروع ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.