شادی والاگھرماتم کدہ بن گیا

0

جہاں کبھی شادیانےبج رہےتھےاب وہاں صف ماتم بچھی ہے،،یہ ہےراولپنڈی میں سکستھ روڈ پرواقع گھر،،جہاں شادی کی تقریب جاری تھی،اچانک گھرمیں آگ بھڑک اٹھی،جس سےآناٍفاناٰ پورےگھرکواپنی لپیٹ میں لےلیا،،آگ سےجھلس کردلہن سمیت 4خواتین موقع پرہی دم توڑگئیں،تین افرادجھلسنےسےبری طرح زخمی ہوئےجنہیں ہسپتال داخل کرادیاگیا،ایک زخمی کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے،علاقہ مکینوں نےشکوہ کیاکہ فائربریگیڈوالےایک تو تاخیرسے پہنچےدوسراان کی گاڑی میں لگا پانی کاپائپ بھی خراب تھا،جس کی وجہ سےپانی ضائع ہوتارہااورفوری آگ پرقابونہ پایاجاسکا،،
عینی شاہدکےمطابق گھرمیں 15سے20افرادموجودتھے،،پڑوسی شیشےتوڑکرگھرمیں داخل ہوئےریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔افسوسناک واقعہ پرعلاقےکی فضاءسوگوارہوگئی اورہرآنکھ اشکباردکھائی دی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: