تقریب کےدوران ایک شخص نے صدرٹرمپ کی جانب موبائل اچھال دیا

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس کی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن میں امریکی صدرٹرمپ بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے،ٹرمپ جیسے ہی اسٹیج پر پہنچےتو ایک شخص نے موبائل فون اسٹیج کی طرف اچھال دیا۔
موبائل اچھالےجانے پرخفیہ سروس کےایجنٹس فوری حرکت میں آگئے اور موبائل فون اسٹیج پر پھینکنے والےشخص کودبوچ لیا،خفیہ ایجنٹس نےمذکورہ شخص کوپکڑکر تقریب سے باہر نکال دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سیل فون پھینکنے والےشخص نےخود کو ٹرمپ کا حمایتی ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں کئی اہم شخصیات کوجوتےبھی پڑتےرہےہیں،جوتےمارے جانے کاآغازامریکاکےسابق صدرجارج ڈبلیوبش کےدورسےہواجب عراق میں ایک تقریب کےدوران عراقی صحافی نےانہیں جوتادے ماراتھا،اس کےبعد جوتے مارنےکاایک نہ رکنےوالاسلسلہ چل نکلا،کئی اہم شخصیات کوجوتے پڑنےکی وجہ سےہزیمت کاسامناکرناپڑا،اس فہرست میں پاکستان کےسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کانام بھی شامل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.