بھارت میں آسمانی بجلی گرنےسے107 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی

0

بھارت کے کئی اضلاع میں موسلا دھاربارش ہوئی اس دوران مختلف علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آسمانی بجلی کےگرنےواقعات بھی رونما ہوئے جس کےنتیجے میں 107 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔آسمانی بجلی گرنے سےریاست بہار میں 83 اور اتر پردیش میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی کے گرنے سے 83 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 13 ہلاکتیں گوپال گنج کےعلاقے میں ہوئیں،بھارتی ضلع سیوان میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے، کشن گنج کے تھانہ کوچادھامن کے بلیا گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والے دو بھائیوں میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے بھائی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
موتیہاری کے گاؤں بیلوتیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، بتیا کے علاقے نرکٹیا گنج کے شکارپور تھانہ کی حدود میں دو مختلف پنچایتوں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے،روہتاس کے کرگہرا نمڈیہرا میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد آسمانی بجلی سے جھلس گئے،ارریہ کےنرپت گنج بلاک میں پھولکاہا تھانےکی حدود کھوپڑیا میں آسمانی بجلی گرنےسےایک 30 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔
بھارتی ضلع کھگڑیا کے چوتھم تھانے کی حود میں مختلف مقامات پرآسمانی بجلی گرنےسےپانچ بچے جھلس گئےادھرمیدانی نگرمیں ایک خاتون ہلاک ہوئی، بیلہہ گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والےمیاں بیوی بھی ہلاک ہوگئے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: