8 اکتوبرکو11 ریلوے اسٹیشنزاور6 مندر اُڑادیں گے

بھارتی سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لئے مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم جیش محمد کے حوالے سے ایسا شوشا چھوڑاہے کہ جس کے بعد پورے بھارت میں سراسیمگی پھیل گئی ہے اور ہر شخص خوفزدہ نظر آ رہا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم جیش محمد کے مبینہ سیکٹر کمانڈر مسعود احمد کی جانب سے ہریانہ میں روہتک جنکشن کے سٹیشن سپرنٹنڈنٹ کو ڈاک کے ذریعہ ایک دھمکی آمیز خط موصول ہواہےجس میں کہا گیا ہےکہ 8 اکتوبر کو11 اہم ریلوے سٹیشنوں اور 6 بڑی ریاستوں میں واقع مندروں کو بم کے ذریعے اڈا دیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں روہتک جنکشن ، ریواڑی ، ہسار ، کروک شیتر ، ممبئی سٹی ، بنگلورو ، چنئی ، جے پور ، بھوپال ، کوٹا اور اٹاری ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ راجستھان ، گجرات ، تامل ناڈو ، مدھیہ پردیش،اترپردیش اور ہریانہ کے مندروں کو بم سے اڑانےکی دھمکی دی گئی ہے ۔دھمکی آمیز خط کے ملنے کے بعد دہلی ڈویژن اور امبالہ ریلوے ایس پی دفتر کے اہلکاروں میں افرا تفری مچ گئی جبکہ سیکیورٹی اداروں نے ان ریلوے سٹیشنز اور مندورں کی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.