تائیوان میں3 نیوی اہلکاربھی کرونا کا شکار

0
بحر الکاہل کے جزیرہ نما ریاست پلاؤ میں خیر سگالی کے مشن پر جانے والے نیوی اہلکاروں میں سے 3 میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد تائیوان کی حکومت نے 7سو اہلکاروں کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر صحت چن شی چن چنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی بحریہ کے 3 جہازوں نے باضابطہ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پلاؤ کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 15 مارچ کو جہاز دورے پر روانہ ہوئے تھے تاہم 15 ممالک میں سے صرف ایک ریاست پلاؤ کا دورہ کرکے وہ واپس آگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ تصدیق شدہ تینوں کیسز ایک ہی جہاز میں ایک کوارٹرز میں رہے تھے تاہم تینوں جہازوں پر موجود تمام 7سو اہلکاروں کو دوبارہ بلایا گیا ہے اور انہیں قرنطینہ میں ڈال دیا جائے گا۔تائیوان کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ صدر سائی انگ وین جہازوں کی واپسی کے لیے تقریب میں موجود تھے لیکن انہوں نے کنارے سے اہلکاروں کے سامنے صرف ہاتھ لہرایا تھا اور انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی میں واقع بھارتی نیوی کے اہم مرکز میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔اسی طرح فرانس کے چارلس ڈی گال میں 2ہزار میں سے 668 اہلکاروں کو وائرس سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: