لاہور:کرونا سمارٹ لاک ڈاؤن کےدوسرے مرحلےمیں مزید 7 علاقوں کوسیل

0

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب اورایس او پیز پر یقینی عمل درآمد کیلئےمحکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے مزید7علاقے سیل کردیئے،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،نوٹیفکیشن کےمطابق لاہور کے سیل کیے گئےعلاقوں میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن، فیصل ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلشن راوی اور اندرون شہر بھی سیل کیے گئےعلاقوں میں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافی، ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف کو آنے جانے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سرکاری ملازمین، وکلا، فارمیسی اور گروسری سٹاف بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سی سی پی او ذوالفقار حمید کے مطابق 40 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو 237 پوائنٹس سےبند کردیا گیا ہے، ڈویژنل افسران ہاٹ سپاٹ ایریازمیں کرونا ایس او پیز کی مکمل سپرویژن کریں گےجب کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں 43 ایس ایچ اوز سمیت 3 ہزار 546 اہلکارتعینات کر دیےگئےہیں،سیل کیے جانے والے علاقوں میں گراسری اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے ،متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت نہ کریں

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: