امریکا کا 60 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

پاک امریکاتعلقات سرد مہری کاشکارہیں اوراس کی واضح مثال واشنگٹن کی جانب سے 60 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان ہے،ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے جن پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اُن پر ویزا قوانین سمیت مختلف قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا سے نکالے جانے والے پاکستانیوں پر مجرمانہ الزامات بھی ہیں۔ ملک بدرکئےجانےوالے پاکستانیوں کو امریکی ریاست ٹیکساس سے خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا جائے گا۔
واضح رہےکہ امریکا نےکچھ عرصہ پہلے پاکستانیوں کیلئے ویزاپالیسی بھی تبدیل کردی تھی جس کے بعد انہیں اب 5 سال نہیں صرف 3ماہ کا ویزا دیا جائےگا جبکہ ویزے کی فیس 192 ڈالرز کردی گئی ۔ مارچ 2018 میں امریکی حکومت نے ویزا شرائط کومزید سخت کیا تھااور کہا تھا امریکی ویزا اپلائی کرنے والوں کو اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ای میل اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبرز بھی فراہم کرنا ہوں گے۔خیال رہے پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لئے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامات کرچکاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.