کرونا سے 50 کروڑ سے زائد افراد کے غربت کا شکار ہونے کا خدشہ

0

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم آکسفم نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ اس سے 50 سے 60 کروڑ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے کہ تو یہ اقوام متحدہ کے غربت کے خاتمے کے 2030 کے وژن میں بھی رکاوٹ ہوگی اور اس سے اہداف کو حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔اقوام متحدہ (یو این) اور عالمی ادارے آکسفیم کی تازہ رپورٹس کے مطابق کرونا کی عالمی وبا کے منفی اثرات غریب ملکوں پر زیادہ محسوس ہوں گے اور 1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ غربت کی شرح میں اضافہ اور آمدنی میں 20 فیصد کمی واقع ہوگی۔عالمی اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے غربت میں چلے جانے والے نصف ارب لوگوں میں سے ایک تہائی افراد کا تعلق افریقہ اور جنوبی ایشیائی ممالک سے ہوگا اور ان کے متعدد ممالک تقریبا تین دہائیاں پیچھے چلے جائیں گے۔
اقوام متحدہ سمیت دیگر معاشی و فلاحی اداروں نے دنیا کے امیر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریب ممالک کو مالی مدد فراہم کریں اور ان کے لیے 160 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کریں ۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: