مصری تاریخ کے پُراسرار اوراق

مصر سے سلطنت بطلیموس کے دور کی 50 حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئیں ہیں ،،، سائنس دانوں کو یہ تاریخی ممیاں جنوبی مصر کے علاقے المینیا میں ایک تجرباتی سائٹ پر کھدائی کے دوران ملیں،،،مصری وزارتِ نوادرات کا کہنا ہے کہ حنوط شدہ لاشیں آثار قدیمہ کی سائٹ تونا الجبل سے 30 فٹ گہری 4 قبروں سے برآمد ہوئیں جن میں سے 12 لاشیں بچوں کی ہیں جن کی شناخت کا کام جاری ہے۔
مصری وزارت کے مطابق لاشیں سلطنت بطلیموس کے دور کی ہیں تاہم ان افراد کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں تھا بلکہ ایسے شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا خاندان تھا۔چھ حنوط شدہ لاشوں کو پٹیوں میں لپیٹا گیا تھا جب کہ کچھ کو تابوت میں محفوظ کیا گیا تھا۔ تمام لاشیں درست حالت میں جن سے تاریخ کے پراسرار اوراق کو سمجھنے کا موقع ملے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.