پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا 49 واں یوم شہادت۔۔۔

0
پائلٹ آفسیر راشد منہاس شہید نشان حیدر کے49ویں یوم شہادت پرجاری اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا آج کا دن ہمیں فرض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے،،،مادر وطن کیلئے شہید راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی عظیم ورایات کو برقرار رکھا
راشد منہاس شہادت کا رتبہ حاصل کرنیوالے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے جو 17 فروری 1951ءکو کراچی کے ایک راجپوت گھرانہ میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کرنے کے بعد1968 میں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی جوائن کی،اور1971 میں51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیاراشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے 20 اگست 1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی،ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔ راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا۔
جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازاگیا۔ ایسے سپوت جو قوم کی راہ میں لڑتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کریں،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں،راشد منہاس کا شمار بھی ایسے ہی شہداء میں ہوتا ہے۔جنہوں نے نہایت کم عمری میں قوم کی خاطر جان قربان کر کے جام شہادت نوش کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: