عالمگیر وبا کا توڑ ملنے کے قریب ؟؟؟؟

0

عالمگیر وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے اور اب تک لاکھوں افراد متاثر اور ہزاروں لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکا،روس،چین سمیت دنیا بھر کے سائنسدان مہلک وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے تحت بھی مہلک وائرس کا علاج ڈھونڈنے کے لیے 45 سے زائد ممالک ایک کثیرالملکی ٹرائل میں شرکت
کررہے ہیں جو کہ ناروے میں جاری ہے۔عالمی ادارہ صحت کے تحت کرونا وائرس کی دوا کی تیاری کے لیےناروے میں ہونے والے ٹرائل میں ایک شخص پر تجرباتی ویکسین کی آزمائش کی جائے گی۔ کرونا وائرس کا علاج ڈھونڈنے کےلیے لائسنس یافتہ اور 2 بیماریوں کے لیے استعمال کی جانے والی 4 دواؤں کو ملا کر اس کی مریضوں پر آزمائش کی جائے گی۔
اس سے قبل امریکا میں بھی ایک رضا کار کو تجرباتی طور پر کرونا وائرس کی ویکسین دی جاچکی ہے،، آسٹریلیا اور اسرائیل کے ماہرین نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں۔جبکہ امپیریل کالج لندن کے ماہرین کے مطابق سال کے آخرتک کورونا وائرس کی قابل اثر ویکسین تیار ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: