مقبوضہ وادی میں جابربھارتی فوج کی بربریت نا منظور

0
کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظالم کے خلاف نوجوان کی طرف سے مزاحمت بڑھنےلگی،حریت پسند کشمیری جوانوں نےقابض بھارتی فوجیوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لانا شروع کردی ہے،مزید چاربھارتی فوجیوں کوہلاک کردیاخبررساں ادارے کےمطابق واقعہ مقبوضہ وادی کےضلع کپواڑہ کےعلاقے ہنڈوارہ میں پیش آیا،جہاں حریت پسندوں نےبھارتی فوج کی ناکہ پارٹی پرحملہ کرکےانہیں ہلاک کردیا جبکہ اس کارروائی کے دوران سات اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پرہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اتوارکوحریت پسندوں نے ہنڈوارہ کے علاقے چانجی مولا میں قابض فورسز کو نشانہ بنایا تھا جسکے نتیجے میں بھارتی کرنل اور میجر سمیت پانچ اہلکار مارے گئے جبکہ دو کشمیری جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والے ایک نوجوان کشمیری کی عمر صرف 14 سال ہے،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران جابر بھارتی فوج بیس کشمیری نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: