مہلک وائرس برازیلین صدر کے پیچھے ہی پڑ گیا

0
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر کا 7 جولائی کو پہلا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باوجود انہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا۔برازیلین حکام نے تصدیق کی کہ طبیعت میں بہتری کے باوجود 7 جولائی سے 23 جولائی تک جیربولزونرو کے تین کرونا ٹیسٹ ہوئے جن کی رپورٹیں مثبت آئیں۔برازیلین صدر جیر بولزونرو کرونا کو عام زکام کہہ چکے ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ برازیل میں کرونا کی صورت حال بدستور تشیوشناک ہے۔کرونا سے متاثر ہونے اور مرنے والے افراد کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ ویکسین کے معاملے میں اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: