فلسطین میں ٹرمپ کے امن منصوبے کیخلاف احتجاج جاری

0
فلسطین مغربی کنارے کے علاقے جینن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید ہوئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جینن میں اسرائیلی فوج ایک فلسطینی شہری کے گھر کو زبردستی مسمار کرنا چاہتی تھی جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو نوجوان اور ایک فلسطینی اتھارٹی کا اہلکار شہید ہوا۔ شہریوں کی شہادت کے بعد مظاہرین مشتعل ہوئے اور انہوں نے فوج پر پتھراؤ کیا تھا۔29 جنوری کوٹرمپ نے 80 صفحات پر مبنی مشرق وسطیٰ کا امن منصوبہ پیش کیا تھا،امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیت المقدس اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت رہے گا جبکہ فلسطینیوں کو مقبوضہ مشرقی یروشلم میں دارالحکومت بھی فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: