شیطان کی پجاری مودی سرکار کا ایک اور مسلم دشمن اقدام

0
بھارت میں کرونا وائرس پھیلانے کے الزام میں تبلیغی جماعت کے 376 غیر ملکی اراکین کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ نئی دہلی پولیس نے 34ممالک سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے 376 ارکان پر 35الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔ ان میں سے 20ممالک سے تعلق رکھنے والے 82 افراد کے خلاف پہلی بار اور 14ممالک سے تعلق رکھنے والے 294افراد کے خلاف دوسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ویزا قوانین، کرونا وائرس کے پیش نظر جاری کی گئی ہدایات، وبائی بیماریوں کے قانون، ہنگامی قانون اور حکم امتناع کی خلاف ورزی کی جس کی رُو سے ان افراد کو ممکنہ طور پر 6ماہ سے لے کر 8 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔
ادھر بھارتی حکومت نے فیصلہ آنے تک ان کے ویزے منسوخ کر دیئے اور انہیں بلیک لسٹ کر دیا ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتارنہیں کیا گیا۔ عدالت اس معاملے پر 12جون کو سماعت کرے گی۔مودی سرکار کی سازشوں کا شکار ہونے والے 294غیر ملکیوں کا تعلق ملائیشیا، تھائی لینڈ، بنگلادیش، نیپال، سری لنکا سے ہے۔ 82افراد میں سے 4کا تعلق افغانستان، 7کا برازیل اور چین جب کہ 5کا تعلق امریکاسے ہے۔ دیگر افراد آسٹریلیا، قزاقستان، مراکش، برطانیہ، یوکرائن، مصر، روس، اُردن، فرانس، تیونس، بلجیم، سعودی عرب، فجی، سوڈان، فلپائن اور الجزائر کے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: