ترکی، ٹرک میں دھماکا۔۔۔

0
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبے سکاریا میں آتش بازی کا سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق ترک ملٹری پولیس کے اہلکار مذکورہ فیکٹری سے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے لیے محفوظ مقام پر لارہے تھے کہ اچانک سامان ٹرک سے اتارتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے 3 اہلکاروں میں سے دو کا تعلق ترک ملٹری پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ ہے۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے 12 اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ترک صوبے سکاریا میں گزشتہ ہفتے آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 117 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: