عراق ،حکومت مخالف مظاہرین کیخلاف سکیورٹی فورسز ٹوٹ پڑی

0
عراق میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز نے تین ماہ سے دھرنے دینے والے شہریوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ فورسز نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے فائرنگ کی اور آنسو گيس کے شيل برسائے۔ کارروائی کے دوران تین افراد جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد اور جنوبی علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں کو مظاہرین سے خالی کرا لیا ہے جس کے بعد مظاہرین میں خوف پیدا ہوا ہے کہ اصلاحات کے لیے جاری مہم کو تشدد سے ختم کیا جائے گا۔اے ایف پی کے کے مطابق کئی مظاہرین نے تحریر سکوائر پر کیمپوں سے لکڑی کے بنے رنگ برنگے سٹال اکھاڑ دیے جنہیں انہوں نے کئی مہینے پہلے لگایا تھا۔ ان کے مطابق کیمپوں سے سٹال سمیٹ کر جانے والوں میں سے اکثر مقدیٰ الصدر کے حامی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: