مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی فائرنگ، 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کےنام پر پانچ گھروں کو تباہ کر دیا، فائرنگ سے تین شہری شہید ہوگئے، بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے بھارتی فوجیوں پر پتھراو کیا، مختلف مقامات پر بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں۔

کٹھ پتلی کشمیری حکومت نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔ حریت قیادت نے مودی حکومت کی جانب سے کشمیر میں تشدد کی پالیسی کی بھرپور مذمت کر دی۔ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کر رہی ہے ان کے حوصلوں کو توڑا جا سکے تاہم کشمیریوں کے جوش و جذبے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ چند دن کے دوران بھارتی فوج نے درجنوں نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.