دہشتگرد مودی پر خون سوار،بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا

0

بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پریک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے فائر بندی انتظام کی شدید خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے ہیں۔ان کی عمر 34 سال تھی جبکہ تعلق کرک سے تھا
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آباد ی کو نشانہ بنایا۔ کرنی گاؤں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک سولہ سالہ لڑکی اور 52سالہ خاتون بھی شہید ہوئیں۔بھارتی فائرنگ سے دس سالہ بچہ اور 55 سالہ خاتون زخمی بھی ہوئیں۔دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز میں پاک فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی فورسز کی جانب سے خودکاراسلحے کا استعمال کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا جس سے اس کی متعدد فوجی چوکیاں تباہ ہونے اور اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: