مقبو ضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری

0
قابض بھارتی فورسز کی کشمیریوں کے خون کی پیاس نہ بجھ سکی ،،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کر دیا۔ نوجوانوں کی شہادت پرکشمیریوں نے قابض فوج کیخلاف شدید احتجاج کیا۔گزشتہ روزبھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں کشمیری نوجوان کومحاصرہ کے دوران شہید کردیا تھا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست سے شروع ظلم کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے،یوں تو مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم سے ہر کوئی واقف ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پورا ایک سال ہونے کو ہے اور کشمیریوں کوانصاف دلانےمیں عالمی برادری سمیت اب تک کوئی کامیاب نہیں ہو سکا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: