لاہور:9 سال کی بچی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

لاہور کے علاقے لوہاری میں نو سالہ بچی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا،،،پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ناچاقی کی وجہ سے اس کی بیوی بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر رہ رہی ہے، مدعی کے مطابق گزشتہ روز اسے فون پر اطلاع دی گئی کہ اس کی بیٹی پھندا لگنے سے جاں بحق ہو گئی، لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے ماموں سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جبکہ فورنزک اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، ایک اور واقعے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹھ ماہ پہلے گھر سے ناراض ہوکر جانے والے دس سال کے بچے کی لاش گوجرہ کے نواح سے مل گئی،،،پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر میں چھپا دی تھی،،، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے،،، قصور میں ہونے والے ایک واقعے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں دس سالہ بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش ناکام بنادی گئی،،، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.