حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا دوسرا روز

0

دربار بابا فرید کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے 778 ویں عرس بابا فرید کی دوسرے روز کی رسومات ادا کیں.اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی،کرونا وباء کے خاتمہ اور کشمیریوں کی آزادی کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔رواں سال کرونا وباء کے پیش نظر دربار پر عرس کی تقریبات کا انتہائی محدود کیا گیا ہے،دوسرے شہروں سے آنیوالے زائرین کو عرس تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی، بہشتی دروازہ 2 روز کے دوران صرف 2 روز کیلئے کھلے گا،،عرس کے موقع پر پاکپتن پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔قطب الاقطاب،زُہدالانبیاء، شیخ الاسلام،شیخ بحروبر،حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے عرس مُبارک کے حوالے سے دیوان عثمان فرید چشتی کا تمام مُریدین و عقیدت مندان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ زائرین کو قیام کی اجازت نہیں ،زائرین حاضری کے بعد واپس علاقوں کو واپس چلے جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: