کرونا کا خوف،کولمبیا کی جیل میں کشیدگی

ادھر کولمبیا کے وزیر انصاف مارگریتا سبیلو کا کہنا ہے کہ بگوٹا کی لاموڈیلو جیل میں ہونے والے فسادات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس واقعہ میں ملوث قیدیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو اطلاعات کے مطابق ملک کی دیگر 13 جیلوں میں ہونے والی کشیدگی کا حصہ ہے۔ مارگریتا سیبلو نے کہا کہ 7 گارڈز سمیت 32 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 2 گارڈز کی حالت تشویش ناک ہے۔دوسری جانب کولمبیا کی وزیر صحت نے ناقص سہولیات اور کورونا وائرس کے خوف سے کشیدگی پیدا ہونے کے تاثر کو رد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘سہولیات کے حوالے سے کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو اس طرح کی کشیدگی کے منصوبے کا باعث بن جائے’۔کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘نہ تو کسی قیدی اور نہ ہی کوئی انتظامی عہدیدار کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے’۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: