اسرائیل کی شام میں فضائی بمباری

0
شام میں انسانی حقوق کے برطانوی مبصر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں تین مقامات پر ایرانی ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس سےشامی فضائیہ کے اہلکاروں سمیت 23 جنگجو ہلاک ہوگئے۔المیزہ کے علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی میں شامی ایئر فورس کے 8 اہلکار ہلاک ہوئے،صوبے ڈارا میں فضائی بمباری میں 5 شامی جنگجو مارے گئے۔ شامی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی ایئرفورس کے دمشق میں تین مختلف حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیارے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں ایک مسافر بردار طیارہ حملے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا جس میں 172 افراد سوار تھے۔روس نے اسرائیل کی جانب سے بمباری کوعالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: