کرونا وائرس فیڈرل بورڈ آف ریوینومیں بھی پہنچ گیا

0

پہلا کیس کوئٹہ کے ریجنل انکم ٹیکس آفس میں 18 اپریل کو سامنے آیا جس کے بعد طبی ٹیم نے عمارت کا دورہ کرکے ٹیسٹ کے لیے ایک سو چونسٹھ ملازمین کے نمونے حاصل کیے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے پر 22 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ پچاسی افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔تمام متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جن بائیس ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان کا تعلق گریڈ 1 سے 15 تک سے ہے۔
آر ٹی او کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ بار بار درخواست کے باوجود ملازمین کو صورت حال کی سنجیدگی کا ادراک نہیں کیا جس کے باعث حالات سنگینی اختیار کرگئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی واضح ہدایات کے باوجود احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غفلت برتی گئی جس کے باعث ریجنل آفس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: