کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی

0
کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 سیلرز اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز ’سان ڈیاگو‘ کے بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جس پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے۔حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجوکہ معمولی زخمی ہیں۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔اس سے قبل روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکا کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا تھا۔ روسی بحریہ کے حکام کا کہنا تھا کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرۂ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا۔روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے،روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیاتھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: