انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریزکے لیےقومی ٹیم کےبیس کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا

0
پاکستان نے 5 اگست سےشروع ہونےوالی انگلینڈ کےخلاف تین ٹیسٹ میچوں کیلئےسکواڈ تشکیل دے دیا ،،شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کریں گے جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں بابراعظم (نائب کپتان) اوپنرعابد علی، اسد شفیق،فہیم اشرف، فواد عالم شامل ہیں۔دیگرکھلاڑیوں میں امام الحق، عمران خان سینئر،کاشف بھٹی،محمد عباس، وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان، سرفرازاحمد،نسیم شاہ بھی جگہ بنانےمیں کامیاب ہوئے ہیں،شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود، سہیل خان،عثمان شنواری، وہاب ریاض اوریاسرشاہ بھی انگلینڈ کیخلاف کھیلتے ہوئے نظرآئیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق انگلینڈ میں موجود دیگر 9 کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان کھلاڑیوں میں فخرزمان،افتخار احمد،حیدرعلی،عماد وسیم،محمد حفیظ،محمد عامر، خوشدل شاہ،محمد حسنین اورموسیٰ خان شامل ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: