بھارتی فوج چین کےسرحدی علاقوں میں چھیڑچھاڑسےبازنہ آئی

0
میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی اورچینی افواج میں جھڑپیں گلوان ویلی کےعلاقے میں جھڑپ گزشتہ رات ہوئی جس میں ایک کرنل سمیت 2 بھارتی سپاہی ہلاک ہوئےتھے تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے 17 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئےہیںرپورٹس کےمطابق بھارتی فوجیوں کی ہلاکت گولی لگنے سے نہیں ہوئی بلکہ پتھراؤ لاٹھیوں کے ذریعے لڑائی میں بھارتی فوجی مارے گئے ہیں، دوسری جانب بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہےکہ جھڑپ میں 43 چینی فوجی بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں تاہم چین کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
چین نےفوجی تصادم کا ذمہ داربھارت کو قرار دیا ہےاور اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز 2 بارسرحدی خلاف ورزی کی،چینی فوجی اہلکاروں پرحملہ کیا اور اشتعال انگیزی پھیلائی جس کے نتیجےمیں چینی اور بھارتی افواج میں سنگین تصادم ہوا،دونوں فوجوں میں گزشتہ ماہ بھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پراسی طرح سنگ باری کےواقعات پیش آئے تھے جن میں دونوں جانب کےکئی اہلکارشدید زخمی ہوئے تھے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: