“جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی”

یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت،،،جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی مقبوضہ کشمیر کے شہر پلواما کے علاقے راج پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرےکے دوران فائرنگ کرکےمزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ انتظامیہ نے پلواما اورشوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ادھر نوجوانون کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئےاور قابض فورسز اور مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پرنہتے کشمیریوں سے خوفزدہ بھارتی فوجیوں نےمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا اندھادھند استعمال کیا ۔ بھارتی فوج کے مظالم،بربریت اورجبرمسلسل بڑھتا جارہاہے،،،اور اپنے بنیادی حق “آزادی “کا مطالبہ کرنے والوں کوبے جا فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،،اب تک ہزاروں کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں جبکہ سینکڑوں نوجوانوں اور بچوں کو پیلٹ گنز کی مدد سے اپاہج اور نابینا بنا دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.