لاہوریوں نےپتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے،پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتنگ بازی روکنے میں مکمل ناکام ہے،،،لاہور کے علاقے فیکٹری ایریامیں قاتل ڈورنے مزید 2 شہریوں ماجد اور فقیرحسین کو زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور میں ایک ماہ کے دوران ڈور پھرنے کے دس سے زائد واقعات پیش آئے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک بچہ پتنگ پکڑتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا
پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ سال ماہ دسمبر میں بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر حکومت کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کے اس اقدام کیخلاف درخواست بھی دائر کی گئی پنجاب حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت بسنت منانے کی اجازت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی
دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے پولیس کو پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے رکھا ہے لیکن اس کے باوجود پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کی جانیں داؤ پر لگ چکی ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.