گلگت: چلاس کے نواحی گاؤں رونئی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

0

چلاس کے نواحی گاؤں میں سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،،پولیس ٹیم کے پہنچنے پرعلاقے میں موجود ملزمان نےاہلکاروں پرفائرنگ کر دی جس سےسی ٹی ڈی کاایک سب انسپکٹرسہراب اور 4 جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 2 افراد بھی مارے گئے،واقعے میں زخمی اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق اہلکاروں میں جنید، شکیل، سہراب، اشتیاق اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہوگئے جن کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں،ایس پی دیامرشیرخان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پورے گلگت بلتستان میں کہیں بھی چھاپہ مارسکتی ہے،واقعے کے بارے میں جوبھی حقائق ہوں گے سامنےلائےجائیں گے،پولیس کا کہنا ہےکہ مارے گئے دونوں افراد کےبارے میں تحقیقات کی جارہی ہیںنگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے پولیس پارٹی پر حملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ میر افضل خان کا کہنا ہے کہ واقعے میں شہید پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: