طلبہ کی موجیں ختم ۔۔۔ سکول کھل گئے

موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کیساتھ بچوں کی موجیں بھی ختم ہو گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے،، تاہم وقفے وقفے سے جاری ہلکی بارش کے باعث سکولوں میں طلبا کی حاضری کم رہی۔
موسم سرما کی چھٹیاں تو ختم ہوگئیں جبکہ سردی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔والدین کیلئے بچوں کو سکول بھیجنا مشکل ہو گیا۔والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں میں ہیٹر کا انتظام بھی نہیں ہوتا۔بچوں کے بیمار پڑنے کا خدشہ ہے۔سردی سے پریشان اور بیمار بچے پڑھائی پر توجہ کیسے دے سکتے ہیں۔
وزیر تعلیم سکول مراد راس نے کہا تھا کہ اساتذہ اور طلبہ سکول جانے کے لیے تیار ہو جائیں۔ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن نے گزشتہ برس سردی کی شدت کے باعث 20 دسمبر سے 5 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: