نائجیریا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی!!!

0
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کی انسانی حقوق کے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تعداد کرونا کے باعث ہلاک ہونے والوں سے بھی زیادہ ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے 11 اموات ہوئیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے دوران ماورائے عدالت 18 افراد کو ہلاک کیا۔افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاگوس اور دارالحکومت ابوجا میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ دیگر خطوں میں بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نائجیریا میں کورونا وائرس سے اب تک 407 افراد متاثر اور 12 ہلاک ہوئے ہیں۔لاک ڈاؤن اور پابندیوں پر عملدرآمد کے لیے پولیس اور آرمی سمیت سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں جس کے باعث ملک کی چند ریاستوں میں خونریز تصادم اور جھڑپیں بھی سامنے آئی ہیں۔ملک میں انسانی حقوق کے قومی کمیشن کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا اور 36 ریاستوں میں سے 24 میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کی 105 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ان شکایات میں سے ماورائے عدالت قتل کے 8 دستاویزی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: