پشاور، ضمنی بلدیاتی انتخابات،دفعہ 144 نافذ

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولنگ سٹیشن کی حدود میں 100 میٹر کے اندر اسلحہ کی نمائش پر پاپندی ہوگی۔ جبکہ کالے شیشے والی گاڑی اور ہوائی فائرنگ بھی نہیں کی جاسکے گی، دفعہ 144 کے تحت پابندی ایک دن کے لیے لگائی گئی ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں 334 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 15 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع کونسل کی 52 خالی نشستوں، تحصیل اور ٹاؤن کونسل کی 32 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، اس سلسلے میں ویلج اور نیبرہڈ کونسل کی 44 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کےمطابق خیبرپختونخوا میں 126 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.