کرونا کےپھیلاؤ کوروکنےکے لیےبھارت میں جاری لاک ڈاؤن سےبیروزگاری میں اضافہ

0
کرونا وائرس نے پوری دینا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،موذی وباء سےجہاں انسانی جانوں کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہےوہیں اس نے دینا کی معیشت کو ہلا کررکھ دیا ہے،دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگارہ بڑھ رہی ہے،بھارت میں کرونا وبا کےپھیلاؤ کوروکنےکے لیے25 مارچ سےجاری لاک ڈاؤن سے صرف اپریل کےمہینے میں 12 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کی نوکریاں ختم ہوئی ہیں۔
یہ اعداد و شمار ایک نجی تحقیقاتی ایجنسی ’سینٹر فار مانیٹرنگ دی انڈین اکانومی‘ کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ بھارت میں بیروزگاری کی شرح ریکارڈ 27 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ نئے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت میں امریکہ کے مقابلے میں چار گنا زیادہ افراد بیروگار ہوئے ہیں۔
بھارت میں سرکاری طور پر نوکریوں سے متعلق اعداد و شمار جاری نہیں کیے جاتے لیکن اس ادارے کے ڈیٹا کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ملک میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے اور اب تک تقریباً 50 ہزارمصدقہ کیسزرپورٹ کیے جا چکےہیں۔ جبکہ بھارت میں کرونا سے 17 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکےہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: