کرونا کے کھلاڑیوں پر بھی وارجاری

0
جرمن فٹبال لیگ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہےکہ دوسرفہرست کلبوں کے 10 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہےکہ ٹاپ جرمن ڈویژنز کے 1724 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے 10 کا معائنہ مثبت آیا،وبائی مرض میں مبتلا ان پلیئرزکوقرنطینہ کیا جائےگااس سے قبل ایف سی کلون کےتین کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم اس کےباجود فٹبال کلب نے اپنی ٹریننگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کلب کےمطابق گزشتہ جمعرات کےروزٹیم کےتمام کھلاڑیوں اورکوچنگ سٹاف کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جن میں سے 3 کرونا میں مبتلا نکلےتاہم ان کھلاڑیوں میں کسی قسم کی علامات نہیں ہیں،صحت عامہ کےذمہ دارحکام کی جانب سےمشورے کے بعد ان کھلاڑیوں کو 14 دن کیلئےقرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان میں کرونا وائرس میں مبتلا ان کھلاڑیوں کی رازداری کا خیال رکھتے ہوئے ان کے نام سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ جرمنی میں 16 ہزار سےزائد شہری اس وبا میں مبتلا ہیں جبکہ 6500 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: