انٹرنیٹ پرایک منٹ کے اندر کیا کچھ ہوتا ہے؟

بظاہر ایک منٹ یعنی 60 سیکنڈ بہت معمولی لگتے ہیں لیکن اسی ایک منٹ کے اندر نہ صرف دنیا بلکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی بہت کچھ ایسا ہوجاتا ہے جس پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔انٹرنیٹ پر ہونے والی ہلچل، چہل قدمی، پیش رفت اور حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ “وژوئل کیپیٹلسٹ” کی رپورٹ کو دیکھ کر بھی بہت سارےلوگوں کو یقین نہیں آ رہا کہ ایک منٹ کے اندر اتنا کچھ ہوسکتا ہے۔ایک منٹ میں کس پلیٹ فارم پر کیا ہوتا ہے؟آئیے آپ کو بتاتے ہیں،،،،،ایک منٹ میں گوگل پر 3لاکھ 80 ہزار سوالات پوچھے جاتے ہیں یا چیزیں تلاش کی جاتی ہیں،،،فیس بک پر ایک لاکھ افراد لاگ ان ہوتے ہیں۔جبکہ ایک کروڑ 81 لاکھ پیغامات بھیجےبھی جاتے ہیں
یوٹیوب پرایک منٹ میں 40 کروڑ 50 لاکھ بار ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔گوگل پلے اور ایپل سٹور سے 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں۔اورنہ صرف انسٹاگرام پر 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد پوسٹس شیئر کی جاتی ہیں۔ بلکہ ٹوئٹر پربھی 87 ہزار 500 ٹوئیٹس بھی کیے جاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.