کویت میں ایک لاکھ 27 ہزار غیرملکی اقامے سے محروم

0
رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث کویت نے پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اقامہ رکھنے والے لاکھوں افراد اپنے ملکوں میں پھنس گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘یہ سب کچھ ان اقامہ ہولڈرز کی وجہ سے ہوا ہے جو توسیع کرانے میں ناکام ہوئے یا پھر اسپانسر یا حکومتی اداروں کا سوچ سمجھ کر کیا ہوا اقدام ہے’۔
حکام کا کہنا تھا کہ ‘وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکیوں کو پرمٹ کی آن لائن توسیع جلدی کرانے کی یاد دہانی اور سہولت فراہم کرنے کی پیش کش کے باوجود ان میں سے اکثر نے انسانی بنیادوں پر کے گئے فیصلے سے فائدہ نہیں اٹھایا’۔حکام کے مطابق اس وقت کویت کا اقامہ رکھنے والے تقریباً 5 لاکھ افراد ملک سے باہر ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس توسیع کا اطلاق ان افراد پر نہیں ہوگا جن کے پرمٹ کی معیاد یکم ستمبر کے بعد ختم ہوگی اور 31 اگست سے پہلے جن کے پرمٹ کی معیاد ختم ہوگئی تھی ان کے لیے کارآمد ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ‘یکم ستمبر کے بعد بھی اقامے کی معیاد ختم ہونے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے انہوں نے توسیع کے لیے رجوع نہیں کیا اور اس چھوٹ سے فائدہ ملنے کی غلطی کررہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا کیونکہ یہ اسکیم ان کے لیے نہیں ہے اور اگر پکڑے گئے تو انہیں ملک بدر کیا جائے گا جبکہ مستقبل میں ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: