‏ڈی جی رینجرز سندھ کا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ

0

‏ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے پی ایس ایل میچز کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میچز کی سیکورٹی کے سلسلے میں پولیس، رینجرز اور تمام اداروں نے ہر معاملے کا خیال رکھا ہے۔
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ہماری پلاننگ کافی مربوط ہے، سیکورٹی پلان اچھا بنایا گیا ہے، رینجرز، پولیس اور تمام ادارے مل کر کام کریں گے، سڑکیں بندش کے حوالے سے ماضی والا پلان ہے، پارکنگ ایریاز بڑھائے گئے ہیں۔
میجر جنرل عمر احمد نے کہا کہ دعائیں رنگ لائی ہیں، سب پی ایس ایل میچز کو انجوائے کریں گے، خوشی کی بات ہے کہ کرکٹ سے کراچی کی روشنیاں بحال ہوں گی، پی ایس ایل فارمیٹ بہت مقبول ہے، زیادہ لوگ آنے کے امکانات ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: