۔6ستمبر۔یوم دفاع پاکستان۔۔۔کشمیر بنےگا پاکستان

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج قومی اورملی جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے،،صدرمملکت عارف علوی نے یوم دفا ع کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6ستمبر کا سورج ہمارے قومی ولولوں کی یادہ تازہ کرنے کےعہد کی تجدید ہے،، 54سال پہلے ہماری بہادر افواج نے دشمن کے عزائم کو خا ک میں ملایا، ہم پرامن قوم ہیں،اورہم نے قیام امن کےلیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلا کر رہیں گےہماری بہادر افواج جدت کےساتھ جذبہ حب الوطنی سے لیس ہیں
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے6ستمبر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دینے کے لئے تیار ہے اورعالمی برادری جنگ کے تباہ کن اثرات کی ذمہ دار ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں یکجہتی کی علامت ہے۔اس دن ہمارے بہادر سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے ثابت کیا کہ عددی برتری کوئی حیثیت نہیں رکھتی اور آج ہمیں پھر6 ستمبر جیسی صورت حال کا سامنا ہے کیوں کہ ہمارا دشمن لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے اور مسلح افواج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    well said,6 September is a very important and proud able day for us

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.