۔50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کیلئےآئینہ ہے،فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا جنیوا میں مقبوضہ کشمیر پر 50سے زائد ممالک کا اعلامیہ بھارت کے لئے آئینہ ہے، بھارت اس اعلامیہ میں انسانیت کیخلاف اپنے جرائم دیکھ سکتا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہونا حوصلہ افزا ہے، بھارت سے انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ باعث حوصلہ ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جنیوا اعلامیہ وزیراعظم کی عالمی ضمیر جگانے کی کاوشوں کی کامیابی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دنیا بھارتی جبر،طاقت کےبہیمانہ استعمال کیخلاف یک زبان ہے، بھارتی غروروتکبر خاک میں مل رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.