۔5اگست کےبعدمقبوضہ کشمیرمیں ریاستی جبروبربریت میں اضافہ ہوا

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی کارکردگی پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سلامتی کونسل کا اپنی قراردادوں کو نظرانداز کرنا ادارے کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے،،مسئلہ کشمیر بھارتی بربرت کے ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی بھی مثال ہے،،5 اگست کے غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبروبربریت میں اضافہ ہواہے،،
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم کوختم کروایا جائے،،ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو جنت نظیر وادی میں کرفیوختم کرانے میں کرداراداکرناہوگا،، سلامتی کونسل کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیریوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کو بھی رکواناہوگا،،،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.