۔18سال بعدقاتل کوانجام تک پہنچادیا گیا

لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی اشرف نور کوعلی الصبح پھانسی دیدی گئی،بادامی باغ لاہور کے رہائشی اشرف نور نے اٹھارہ سال قبل عائشہ، دیبہ اور ارم نامی خواتین کو قتل کیا تھا۔سیشن جج لاہور نے مجرم اشرف کے بلیک ورانٹ جاری کئےتھے اور اس حوالے سے جیل حکام کو باقاعدہ آگاہ بھی کیا تھا۔تختہ دار پر لٹکانے سے قبل مجرم اشرف کی اس کے اہل خانہ سے گزشتہ روز آخری ملاقات کرا ئی گئی تھی، جیل انتظامیہ نے اشرف نور کی لاش کو لواحقین محمد لیاقت اور آل حسن کے حوالے کردیدوسری جانب ہری پورکی سینٹرل جیل میں قید پشاورسے تعلق رکھنے والے قتل کے مجرم جہانزیب کوپھانسی دے دی گئی۔ مجرم کو1998 میں سیشن کورٹ پشاورنے عمرقید کی سزا جب کہ 2006 میں فیڈرل شریعت کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.