۔10لاکھ صارفین بجلی سےمحروم،نظام زندگی مفلوج

نیشنل گرڈ میں خرابی پیدا ہونے کے باعث لندن سمیت برطانیہ کے کئی شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوگیا جس کے باعث انگلینڈ اور ویلز کے تقریباً 10؍ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے،،،،بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے ائیرپورٹ، ٹریفک لائٹ اور ٹرینوں کا نظام شدید متاثر ہوا جبکہ ریلوے سٹیشنز تاریکی میں ڈوب گئے۔برطانوی پاور نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے مسئلے سے آگاہ ہیں،بریک ڈاؤن کی وجہ سے لندن سمیت جنوب مشرقی حصے میں بڑے پیمانےپربجلی کی فراہمی معطل ہےجس سے ہمارے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار اداروں کا کہنا تھا کہ فالٹ کو دور کرکے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں جب کہ بجلی کے تعطل پرشہریوں سےمعذرت خواہ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.