یوٹیوب پر جسٹن بیبر کی زندگی پر بنی ویب سیریز جاری

یوٹیوب نے دسمبر 2019 میں گلوکار کی زندگی پر دستاویزی ویب سیریز جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی زندگی پر بنائی گئی سیریز کو پیش کردیا گیا۔
مختلف ویڈیوز کی صورت میں ریلیز کی گئی ویب سیریز میں جسٹن بیبر کے مختلف ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز بھی شامل ہیں جب کہ ویب سیریز میں ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔
ویب سیریز میں جسٹن بیبر کی اہلیہ امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سمیت گلوکار کی زندگی میں اہمیت رکھنے والے دیگر افراد کے انٹرویوز بھی شامل ہیں جو جسٹن بیبر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
امریکی گلوکار کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی ویب سیریز کی ہر ویڈیو تقریبا 15 منٹ دورانیے کی ہے اور ان ویڈیوز میں گلوکار خود کو پیش آنے والے مسائل اور اپنی کامیابیوں پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: