یوم پاکستان کیلئےآئی ایس پی آرکاپروموجاری

یوم پاکستان شایان شان طریقےسےمنانےکیلئےپاک فوج نےبھی اپنی تیاریاں شروع کردیں،،23مارچ کےخصوصی دن کےحوالےسے آئی ایس پی آر نے پرو مو جاری کر دیا،ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکےمطابق یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا جائے گا، پریڈ کا سلوگن ‘ پاکستان زندہ باد’ ہوگا، ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں سعودی عرب، آذربائیجان کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے، ترکی کے ایف 16، چین کے جے 10 طیارےبھی یوم پاکستان پریڈ کا حصہ ہوں گےجبکہ سعودیہ اورسری لنکاکےپیراٹروپرزبھی مظاہرہ کرینگے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکےمطابق وزیر دفاع آذربائیجان کرنل جنرل ذاکر حسن اوف بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان تقریب میں کمانڈر بحرین فوج جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی شریک ہونگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.