یوم سیاہ کے بعد مودی سرکار کیلئےایک اور ہزیمت

بھارت کو جہاں اپنے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ مہم کی صورت میں شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا وہیں متحدہ عرب امارات میں بھی بھارت کو شرمندگی اٹھانا پڑی
گزشتہ چند سالوں سے دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پردوست ممالک کے یوم آزادی پر ان ممالک کے پرچم آویزاں کیے جاتے ہیں جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے دن برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا گیا تھا۔
لیکن گزشتہ سالوں کی طرح اس بار 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر برج خلیفہ پربھارتی جھنڈے کے رنگ دکھائی نہ دیئے اور یوں محسوس ہوا جیسے یو اے ای حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ عمل کیا ہے،،،دوسری جانب یو اے ای میں تعینات بھارتی سفیر اپنی ہزیمت کوچھپانےکیلئے اس معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دےرہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.